وارنٹ گرفتاری کی خبروں پر سونو سود کا ردعمل سامنے آگیا

ممبئی (پاکستان امیج) اداکار سونو سود نے ایک مبینہ فراڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشہور شخصیات آسان ہدف بن جاتی ہیں اور وہ اس معاملے میں سخت قانونی کارروائی کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، سونو سود نے زیر گردش خبروں کو سنسنی خیز اور مبالغہ آرائی پر مبنی قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ حقیقت میں انہیں صرف گواہ کے طور پر طلب کیا گیا ہے، اور ان کا اس کیس سے کوئی تعلق یا وابستگی نہیں ہے۔ اداکار نے مزید کہا کہ ان کے وکلا 10 فروری کو باضابطہ جواب جمع کرائیں گے، جبکہ یہ معاملہ بلا وجہ میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اچھالا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ پنجاب کے شہر لدھیانہ کی مقامی عدالت نے سونو سود کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، کیونکہ وہ ایک کیس میں طلب کیے جانے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *