وادی نیلم: کار بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جا گری، 2 افراد جاں بحق

نیلم آزاد کشمیر(پاکستان امیج) وادی نیلم میں کار بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں جورا صندوق کے مقام پر کار بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق کار علاقہ جورا سے کنڈل شاہی آرہی تھی صندوق کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے دریائے نیلم میں گر گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں نکال لی گئیں، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق سیالکوٹ سے بتایا جا رہا ہے، دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *