وادی تیراہ میں شدید برف باری، پاک فوج کا ریلیف آپریشن بلاتعطل جاری

خیبرپختونخوا(پاکستان امیج)وادی تیراہ میں شدید برف باری کے باعث پاک فوج کی ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں، مسلسل برف باری کے باعث وادی تیراہ میں حالات زندگی شدید متاثر ہے۔

انتظامیہ کے مطابق مقامی آبادی کی مدد اور روزمرہ زندگی کی بحالی کے لیے پاک فوج کا ریلیف آپریشن بلاتعطل جاری ہے، برف میں پھنسنے والی متعدد گاڑیوں کو نکال کر محفوظ مقامات تک منتقل کیا گیا ہے۔

پاک فوج اور ایف سی کے افسران و جوان امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں، متاثرہ خاندانوں کو کھانا،کمبل اور ہنگامی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جس پر مقامی شہریوں نے سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا۔

متاثرہ خاندانوں کو اشیائے ضرورت بھی فراہم کی جا رہی ہیں، پاک فوج کی پیشہ ورانہ حکمت عملی کے باعث علاقے میں زمینی رابطے بحال ہوئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *