وادی تیراہ؛ ٹرک کھائی میں گرنے سے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے 3افراد جاں بحق

پشاور(پاکستان امیج)وادی تیراہ کےعلاقے منگل باغ کنڈاو میں عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے خاندان کو لے کر جانے والا ٹرک کھائی میں گر گیا جس کے باعث 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ٹرک کھائی میں گرنے سے دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا۔

نقل مکانی کرنے والے خاندان کے لوگ علاقہ میدان سے پشاور منتقل ہو رہے تھے۔

پولیس کے مطابق ممکنہ فوجی آپریشن کے پیش نظر علاقے سے نقل مکانی کی جا رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *