کراچی (پاکستان امیج)مسلم لیگ (ن) کے منشور کا اعلان کب ہونے جا رہا ہے ؟ اس حوالے سے سابق وزیر داخلہ نے اہم اطلاعات فراہم کی ہیں ۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پارٹی کے منشور پر کام مکمل ہوچکا ہے اور ایک دو روز میں منشور کا باقاعدہ اعلان ہوجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
Pakistan Image