(ن) لیگ کو بلیک میل نہیں کریں گے، ساری ذمہ داری شہبازشریف پر ہوگی:فیصل کریم کنڈی

کراچی (پاکستان امیج) سینئر رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ ہم (ن) لیگ کو بلیک میل نہیں کریں گے،16 مہینے بلاول پارٹی کو ٹائم نہیں دے سکے، وزیرنہیں ہوں گے تو وقت دے سکیں گے۔ ہم ملک کو معاشی بحران ، سیاسی عدم استحکام سے نکالنا چاہتے ہیں۔مشکلات میں (ن) لیگ کو سپورٹ کریں گے۔ہم (ن) لیگ کو بلیک میل نہیں کریں گے۔ساری ذمہ داری شہبازشریف پر ہوگی کہ وہ کس طرح سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) سینیٹر عرفان صدیقی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان نے بھی شرکت کی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *