(ن) لیگ نے کیا آفر کی ،وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں یا نہیں ؟ بلاول بھٹو زرداری نے بتا دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج ) پیپلز پارٹی کی قیادت نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حکومت میں حصہ دینے کی تفصیلات نہیں بتائیں۔سینٹرل ایگریکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بلاول بھٹو نے کی، آصف علی زرداری صرف کچھ دیر اجلاس میں شریک رہے۔(ن) لیگ نے کیا آفر کی ،وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں یا نہیں ؟چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگریکٹو کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خود بھی اس صورتحال میں وزیراعظم بننا نہیں چاہتے۔

سی ای سی کے ارکان نے کہا کہ حکومت کرنے کا پہلا حق اسے ہے جس نے سب سے زیادہ نشستیں لیں، ہمیں مسلم لیگ( ن) کے ساتھ جانے کے بجائے اپوزیشن کا حصہ بننا چاہیے، جمہوری نظام بچانے کے لیے مجبوری میں (ن) لیگ کا ساتھ دیا جاسکتا ہے لیکن حکومت میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔

“جیو نیوز ” کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ( ن) لیگ نے پیپلز پارٹی کو کیا آفر کی، مجلس عاملہ ارکان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کا دوسرا دور آج سہ پہر ہو گا، زرداری ہاؤس اسلام آباد میں سی ای سی کا اجلاس 3بجے ہو گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *