ن لیگ ’’بلا‘‘ چھننے کے انتظار میں تھی،خورشید شاہ

سکھر (پاکستان امیج) رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ انتظار میں تھی کہ پی ٹی آئی سے ’’بلا ‘‘چھن جائے تو وہ میدان میں آئیں ،الیکشن شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن اور مقتدر حلقوں کو مل بیٹھنا چاہیے۔

رہنما پیپلزپارٹی کا میڈیا سے گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے ،پی ٹی آئی کو بلا نہیں ملا لیکن انہیں پھر بھی الیکشن میں حصہ لینا چاہیے،تحریک انصاف نے خود اپنا کیس صحیح طریقے سے پیش نہیں کیا،انتخابات کے بعد کوئی بھی ایک پارٹی حکومت نہیں بنا سکے گی، کم سے کم تین پارٹیوں کو ملنا پڑے گا ،اگر سندھ میں ہمارے خلاف  کوئی اتحاد ہوا بھی ہے تو وہ سامنے تو آئے ہم  اکیلے گھوم رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب چاہےیو این کی قرارداد ہی کیوں نہ آجائے انتخابات 8 فروری کو ہی ہونگے،الیکشن آزاد ماحول میں ہونے چاہئیں،الیکشن کمیشن اور مقتدر حلقوں کو نیوٹرل ہوکر بیٹھنا چاہیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *