نیپرا کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 2 روپے 11 پیسے اضافے کی درخواست

اسلام آباد(پاکستان امیج)سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سے فی یونٹ 2 روپے 11 پیسے اضافے کی درخواست کر دی۔

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ 2 روپے 11 پیسے کا اضافہ مانگا گیا ہے، سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا سماعت کی تاریخ مقرر کرے گا جس کے بعد قیمت بڑھانے یا نہ بڑھانے کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر جون کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست منظور کی گئی تو صارفین پر سیلز ٹیکس سمیت 30 ارب روپے تک اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *