نیپال کیخلاف کیئریر کی پہلی سنچری بنانے والے افتخار احمد نے اپنی سالگرہ کی ویڈیو شیئر کردی

کینڈی(پاکستان امیج)نیپال کیخلاف کیئریر کی پہلی سنچری بنانے والے افتخار احمد نے اپنی سالگرہ کی ویڈیو شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ میں اپنی ٹیم کے تمام بڑے بھائیوں کا دل سے شکرگزارہوں،

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں افتخار احمد کو گلے مل کر برتھ ڈے وش کررہے ہیں اور کہتے ہیں حاجی ہلا ہلا،پلیز انٹروڈکشن،اسی دوران افتخار احمد پشتو میں کچھ بولتے ہیں تو کھلاڑی کہتے ہیں اردو میں کہو،

فخر زمان قومی کرکٹر کا تعارف کراتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہمارے محترم افتخار احمد کی آج ان کی سالگرہ ہے ، آپ کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو،آپ ہماری پوری ٹیم کے چھوٹے بھائی ہو اور اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہمارے اوپر سلامت رکھےاور آپ کیک کاٹیں۔

اسی دوران کوئی کھلاڑی کہتا ہے کہ یہ ان کی 22ویں سالگرہ ہے، دوسرا جواب دیتے ہوئے کہتا ہے نہیں نہیں 21،21۔

اس پر شاداب خان لقمہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ویسے لگتے 16کے ہیں لیکن یہ ان کی 32ویں سالگرہ ہے۔فخر زمان کہتے ہیں کہ افتخار مجھے کہتا ہے کہ تو مجھ سے بڑا ہے، ہاں بھئی میں ہی بڑا ہوں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *