نیٹ میٹرنگ ختم، بجلی واپس خریدنے کی نئی شرح طے

اسلام آباد(پاکستان امیج) نئی سولر پالیسی میں بجلی واپس خریدنے کی شرح طے کرلی گئی ہے جو جلد وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نئی سولر پالیسی کے تحت سولر پینل پر نیٹ میٹرنگ ختم کر کے گراس میٹرنگ نافذ کی جائے گی، نیٹ میٹرنگ سے 103 ارب کا بوجھ پڑا۔

بجلی واپسی نرخ 11.33 روپے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں تاہم پرانے سولر صارفین 27 روپے پر ہی بجلی بیچتے رہیں گے۔ آئندہ بجلی کا جو بھی نرخ ہوگا، واپسی نرخ اس کا ایک تہائی ہوگا۔

پاور ڈویژن کے مطابق 8500 میگاواٹ بجلی سسٹم میں لانے کا ہدف ہے، نئی پالیسی نیپرا منظوری کے بعد کابینہ میں پیش کی جائیگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سرمایہ کاروں نے نیٹ میٹرنگ کی فی یونٹ قیمت میں کمی کو مسترد کر دیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *