لاہور (پاکستان امیج) میزبان اور اداکارہ عائشہ جہانزیب خود پر ہونے والے تشدد کی وجہ سے خبروں میں ان ہیں، انہوں نے اپنے شوہر حارث علی کے خلاف گھریلو تشدد کی ایف آئی آر درج کرائی تھی جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا، اب ان کے شوہر کا موقف بھی آگیا۔
آج نیوز کے مطابق عائشہ اپنے شوہر کی خفیہ شادی کو بھی ان کےدرمیان کشید گی کی ایک وجہ بتایا تھا تاہم اب عائشہ کے شوہر حارث کا ایک تازہ بیان سامنے آیا ہے ، جس میں انہوں نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنا موقف بیان کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں۔ ان پر ہتھیار رکھنے کا الزام جھوٹا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عائشہ کے چہرے پر موجود چوٹ کے نشانات جھوٹے ہیں اور واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے ساری حقیقت سامنے آسکتی ہے۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ انہیں بچوں کی تحویل صرف عائشہ کے حوالے کرنے کے لئےدباو ڈالاجا رہا ہے۔
Pakistan Image