نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن نیدرلینڈ کے خلاف آج کا میچ کھیلیں گے یا نہیں ؟ کوچ نے بیان جاری کر دیا

حیدرآباد (پاکستان امیج)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈ ز حیدرآباد کے سٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی تاہم آج کے میچ میں بھی کین ولیمسن ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کو چ گیری سٹیڈ نے کہاہے کہ کپتان کین ولیمسن انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ کے دوسرے میچ سے بھی باہر ہو گئے ہیں، وہ صحتیاب ہو رہے ہیں، کوچ گیری سٹیڈ نے امید ظاہر کی کہ کین ولیمسن تیسرے میچ کیلئے دستیاب ہوں گے ،فاسٹ بولر لوکی فرگوسن نے ٹریننگ کا آغاز کر دیاہے وہ نیدر لینڈ کے خلاف دستیاب ہوں گے ، انہوں نے بتایا کہ ٹم سوتھی نے بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، بولنگ اور فیلڈنگ کی، میچ سے پہلے ٹم سوتھی کا فائنل ایکسرے کیا جائے گا، رپورٹ کے بعد ان کی میچ میں شمولیت کا فیصلہ ہو گا، ہم میچ کی تیاری کر رہے ہیں، ٹریننگ سیشن کے بعد پلیئنگ الیون کو فائنل کریں گے ۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کے خلاف نو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ نیدر لینڈ زکو پاکستان کے ہاتھوں 81 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *