نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم کے بارے میں اپنا نظریہ ظاہر کر دیا

ویلنگٹن (پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستان ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیم قرار دے دیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا تاہم اس سے قبل ایک بیان میں کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان دنیا کی ایک بہترین ٹیم ہے جس ٹیم کے خلاف کھیلنا ایک شاندار موقع ہوتا ہے ۔کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مقابلہ ہمارے ہاں ہو رہا ہے ایک اور شاندار مقابلہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہ گزشتہ برس ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریزپاکستان نے جیتی، پاکستان ٹیم نے اچھا مقابلہ کیا، ہم جانتے ہیں کہ وہ کس قدر مضبوط حریف ہیں، پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے یہ سیریز ایک اچھا موقع ثابت ہو گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *