دھرم شالا (پاکستان امیج) ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی پوزیشن کے سخت مقابلے کیلئے بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی پلیئنگ الیون میں پانڈیا اور شردل ٹھاکر کو ٹیم سے آوٹ کر دیا گیا، ان کی جگہ سوریا کمار یادیو اور محمد شامی کو موقع دیا گیا ہے۔
آج کا میچ دونوں ٹیموں کیلئے انتہائی اہم ہے جس کی وجہ آج پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون کی جنگ ہے، کیویز پہلی پوزیشن جب کہ بھارت دوسری پوزیشن پر ہے، دونوں ٹیمیں اب تک رواں عالمی ٹورنامنٹ کا کوئی میچ نہیں ہاریں۔
Pakistan Image