حیدرآباد(پاکستان امیج)آئی سی سی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف نائب کپتان شاداب خان اور شاہین شاہ سے بولنگ نہ کروانے کی وجہ سامنے آگئی۔
نجی ٹی وی” جیونیوز” نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ورلڈکپ وارم اپ میچ کیلئے ٹیم مینجمنٹ نے حکمت عملی کے طور پر دونوں سے بولنگ نہیں کرائی، اس حوالے سے مینجمنٹ دیگر بولرز کو زیادہ میچ پریکٹس دینے کی خواہش مند تھی۔ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 وارم اپ میچز میں سکواڈ کے تمام 15 ممبران کو مختلف طور پر آزمایا جائے گا جب کہ ٹورنامنٹ کے میچز سے قبل 2 وارم اپ میچ میں کنڈیشنز سے ایڈجسٹ ہونے کا پلان ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو با آسانی 5 وکٹوں سے شکست دی۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کا 346 رنز کا ہدف با آسانی 44 ویں اوورمیں حاصل کرلیا، کیویز کے رچن روینڈرا 97 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ مارک چیپمین 65 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔پاکستان کے اسامہ میر نے 2، محمد وسیم جونیئر ، سلمان آغا اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image