نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم میں کون کون شامل ہو گا؟ ممکنہ کھلاڑیوں نام سامنے آ گئے

لاہور (پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان آج کے بجائے کل ہونے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ قومی اسکواڈ کے 18 ناموں کا اعلان قومی سلیکٹرز پریس کانفرنس میں کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ عثمان خان، عماد وسیم، محمد عامر اور عرفان نیازی قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، جبکہ بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، شاداب خان، افتخار احمد بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ اعظم خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور زمان خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، ابرار احمد اور اسامہ میر میں سے ایک کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ بنے گا۔

فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے، جبکہ آغا سلمان، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، وسیم جونیئر، عباس آفریدی کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔نیوزی لینڈ کےخلاف ٹیم مینجمنٹ کا اعلان بھی ایک دو روز میں متوقع ہے، ٹیم مینجمنٹ کے غیر ملکی ہیڈ کوچز کا اعلان 15 اپریل کے بعد کیا جائے گا۔

اسسٹنٹ کوچ کا اعلان 20 اپریل کے بعد کیا جائے گا، نیوزی لینڈ سیریز میں لوکل کوچز خدمات انجام دیں گے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑی 14 اپریل کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *