نیمار کا ٹریننگ کے دوران 18 سالہ ساتھی کھلاڑی پر تشدد

برازیل (پاکستان امیج)برازیلین فٹبال اسٹار نیمار نے 18 سالہ ساتھی فٹبالر روبینہو جونیئر کو تھپڑ مار کر گرادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ سانتوز ایف سی کے ٹریننگ سیشن میں پیش آیا جب 34 سالہ فٹبالر کم عمر ساتھی کھلاڑی پر ناراض ہوگئے۔

نیمار نے انہیں آہستہ کھیلنے کا کہا جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔

نیمار نے مبینہ طور پر روبینہو جونیئر کو تھپڑ مارا اور ٹانگ اڑا کر گرا دیا جس کے بعد دونوں کو ٹریننگ سیشن سے باہر کر دیا گیا۔

بعد ازاں نیمار نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی سے معذرت کر لی جس پر معاملہ حل ہو گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *