نیل پالش اور مغربی لباس میں نماز پڑھنے پر کہا گیا آپ کی نماز کیسے قبول ہوگی؟ یشما گل

کراچی (پاکستان امیج)پاکستانی اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران مغربی لباس اور نیل پالش کے ساتھ نماز پڑھنے گئی تو جونیئر کاسٹ میں شامل اداکارہ نے ٹوکتے ہوئے سوال کیا کہ میری نماز کیسے قبول ہوگی؟

حال ہی میں اداکارہ یشما گل نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات کے ساتھ مذہبی رجحانات کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

یشما گل نے ایک قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ’ایک مرتبہ میں شوٹنگ کے دوران وقفہ لے کر نماز پڑھنے گئی تو مجھے کاسٹ میں شامل ایک جونیئر اداکارہ نے کہا کہ بیٹا آپ نے مغربی لباس پہن رکھا ہے، نیل پالش بھی لگی ہوئی ہے ، آپ کی نماز کیسے قبول ہوگی؟

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں نے انہیں کوئی جواب تو نہیں دیا لیکن میرے نزدیک کسی بھی انسان کی عبادت قبول کرنا اللہ کا کام ہے نا کہ انسانوں کا‘۔

یشما گل نے اپنی بات کی وضاحت کیلئے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ ’ اس وقت میں سوچ رہی تھی کہ اگر کوئی طالب علم امتحان میں بیٹھتا ہی نہیں تو یقیناً وہ فیل ہوجاتا ہے لیکن اگر کوئی طالب علم امتحان میں بیٹھ جائے تو کیا پتا اسے ایک دو نمبر مل ہی جائیں اور اللہ میرے معاملات کو بہتر جانتے ہیں‘۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ’ میں تسلیم کر تی ہوں کہ ہمیں نماز کیلئے بھی پروٹوکول فولو کرنے چاہیے لیکن اگر کوئی ایسی سچویشن آجائے جہاں ہم یہ پروٹوکول فولو نہ کرسکیں اس وقت ہمیں چاہیے کہ کم از کم فرض تو ادا کرلیں‘ ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *