نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے یکم تا 7 مئی کے دوران ممکنہ موسمی صورتحال پرایڈوائزری جاری کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے یکم تا 7 مئی کے دوران ممکنہ موسمی صورتحال پرایڈوائزری جاری کردی۔

جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ 30 اپریل سے مغربی سسٹم بالائی علاقوں میں داخل ہو گا، جس کے باعث خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی پنجاب، وسطی پنجاب اور جموں و کشمیر ، شمالی بلوچستان اورجنوبی سندھ میں شدید بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔

حکام نے خبردار کیا شدید بارشوں سینشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال اورپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے ، اس کے پیش نظر متعلقہ ادارے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں۔این ڈی ای اے کا کہنا تھا کہ فوری رسپانس اورعوامی تحفظ یقینی بنانے کیلئے صوبائی اورضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں کیساتھ رابطے میں رہیں۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چوکس رہیں، حفاظتی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ریئل ٹائم اپ ڈیٹس کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کا استعمال کریں۔پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ گرمی سیہیٹ اسٹروک اورآبی ذخائرپرپانی کیدباکاامکان ہے، کسان فصلوں کیلییپانی کامناسب انتظام کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *