نیدر لینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن اکھڑ گئی ، فخر زمان پھر بڑا سکور کرنے میں ناکام ، گرین شرٹس نے 3 وکٹوں پر کتنے رنز بنا لیے ؟ جانیے

حیدر آباد دکن (پاکستان امیج) آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کےدوسرے میچ میں نیدرلینڈز کیخلاف پاکستان کی تیسری وکٹ صرف 38 رنز پر گرگئی۔ نیدرلینڈز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغازاوپننگ بیٹسمین فخر زمان اور امام الحق نے کیا تاہم پاکستانی بیٹسمین اننگز کے آغاز سے ہی نیدرلینڈز بولرز کا سامنا کرنے میں مشکل کا شکار رہے ، فخر زمان 12، کپتان بابر اعظم 5 اور امام الحق 15 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کا سکور اس وقت 79ہے اور محمد رضوان اور سعود شکیل کریز پر موجود ہیں ۔

ٹا س کے بعد کی گئی گفتگو میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھاکہ آج کےمیچ میں ورلڈ کپ کا اچھا آغاز کریں گے ، 290 یا 300 پلس رنز کرنے کی کوشش کریں گے۔دوسری جانب نیدرلینڈز کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا ہےکہ پچ دوسری اننگزمیں بیٹنگ کے لیے سازگار ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *