نیب کا پہلا کال اپ نوٹس تو درست نہیں، عدالت آج ہی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دے سکتی ہے،جسٹس گل حسن کے نئے توشہ خانہ کیس میں ریمارکس

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی نئے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کیخلاف درخواست پرجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ نیب کا پہلا کال اپ نوٹس تو درست نہیں، دوسرا ہمیں دکھا دیں،آپ نیب کے مبہم کال اپ نوٹس پر گرفتاری کا جواز کیسے پیش کریں گے؟ عدالت آج ہی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دے سکتی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی نئے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اورجسٹس بابرستارنے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے، سلمان صفدر نے کہاکہ نیب کی جانب سے نوٹس جاری کئے گئے جنہیں چیلنج کیا،ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی دائر کی گئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا 8مئی کو کال اپ نوٹس جاری کیا گیا، سلمان صفدر نے کہاکہ جی بالکل، ایک ہی نوٹ آیا جسے چیلنج کیا گیا،29جولائی کو سماعت میں 10دن کا ریمانڈ دیا گیا،یکم اگست کو درخواست پر اس عدالت میں سماعت ہوئی،ان درخواستوں میں سے ایک پر 8مارچ کو آخری بار سماعت ہوئی اس کے بعد کچھ نہیں ہوا،طلبی کے نوٹسز کے بعد درخواست ضمانت دائر کردی گئی،نیب کال اپ نوٹسز کے سوا کچھ بھی فراہم نہیں کیا گیا، ہمیں صرف ایک کال اپ نوٹس موصول ہوا۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے یاد دہانی کیلئے دوسرا نوٹس بھی بھیجا تھا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ عدالت آج ہی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دے سکتی ہے،نیب نے 13جولائی کو وارنٹ گرفتاری کیوں جاری کئے؟وجہ یہ ہے نیب گرفتار نہ کرتا تو وہ جیل سے باہر آجاتے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ نیب کا پہلا کال اپ نوٹس تو درست نہیں، دوسرا ہمیں دکھا دیں،آپ نیب کے مبہم کال اپ نوٹس پر گرفتاری کا جواز کیسے پیش کریں گے؟جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ عدالت آج ہی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دے سکتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *