نیب کا عدالت میں نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کے حق میں بیان

اسلام آباد (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی سماعت کے دوران نیب کے وکیل نے درخواست گزار کے حق میں بیان دے دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح نے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست کی تو عدالت نے نیب کے وکیل سے موقف معلوم کیا۔

نیب پراسیکیوٹر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نوازشریف پیش ہونا چاہتے ہیں تو وارنٹ معطل کر دیں جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *