نیب نے پیراگون ریفرنس میں خواجہ برادران کو بےگناہ قرار دیدیا

لاہور (پاکستان امیج)نیب نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں بےگناہ قرار دے دیا۔

نیب رپورٹ کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف کرپشن کےشواہد نہیں ملے لہٰذا خواجہ برادران کے خلاف ریفرنس پرمزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی عزیز بھٹی ٹاؤن سےمنظوری ہوچکی ہے، پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی ایل ڈی اے سے منظوری نہیں ہوئی لہٰذا ایل ڈی اے بطور ریگولیٹر چھوٹی موٹی شکایات کا ازالہ کرے۔نیب نے استدعا کی کہ پیراگون ریفرنس ایل ڈی اے کو بھجوا دیا جائے۔لاہور کی احتساب عدالت نے نیب کی استدعا پر ریفرنس ایل ڈی اےکو بھجوادیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *