نیب نے پرویز الٰہی کی رہائی اور کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں اپیل دائرکردی

لاہور(پاکستان امیج)قومی احتساب بیورو(نیب)نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی رہائی اور کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائرکردی،نیب نے انٹراکورٹ اپیل میں پرویز الٰہی سمیت دیگر کو فریق بنایا۔

نیب اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بنچ نے نیب کا پورا موقف سنے بغیر پرویز الٰہی کی رہائی کا حکم دیا،پرویز الٰہی کی گرفتاری قانونی تھی، پرویز الٰہی ریمانڈ پر تھے،سنگل بنچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور ہائی کا حکم جاری کیا،پرویز الٰہی کو کسی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی قانونی طور پر درست نہیں ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *