نیا توشہ خانہ کیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیخلاف درخواست غیرموثر قراردیتے ہوئے خارج کردی گئی

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نئے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کیخلاف درخواست غیرموثر قراردیتے ہوئے خارج کردی ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی نیا توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابرستار نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر عدالت کے سامنے پیش ہوئے،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ توشہ خانہ ریفرنس فائل ہو چکا ہے،اب ان کے پاس ضمانت بعدازگرفتاری دائر کرنے کا اختیار ہے۔

سلمان صفدر نے کہاکہ عدالت پہلے ہی کہہ چکی ہے کال اپ نوٹسز مبہم تھے،توشہ خانہ تحائف کے کیس میں یہ دوسری کارروائی کررہے ہیں،جب عدالت کے سامنے بنیادی حقوق کے سوال موجود تھے پھر کیسے یہ ریفرنس دائر کرسکتے تھے،عدالت نے استفسار کیا آئی او صاحب آپ گئے تھے،تفتیشی افسر نے کہاکہ میں گیا تھا انہوں نے جواب جمع کرادیاتھا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نئے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کیخلاف درخواست غیرموثر قراردیتے ہوئے خارج کردی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *