نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کے دورہ چین کی مصروفیات سامنے آ گئیں

اسلام آباد(پاکستان امیج) نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ 17 اور 18 اکتوبر کو چین کا دورہ کریں گے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق انوار الحق کاکڑ بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے عالمی تعاون کی ابتدائی تقریب میں شرکت کریں گے، وہ 18 اکتوبر کو کنیکٹیویٹی ان اوپن گلوبل کے موضوع پر فورم سے خطاب کریں گے۔انوار الحق کاکڑ کو فورم میں شرکت کی دعوت چین کے صدر شی جن پنگ نے دی ہے۔

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ چین میں سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے بھی ملیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *