اسلام آباد (پاکستان امیج)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے انتخابات سے متعلق بیان پر صدر مملکت عارف علوی کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق صدر عارف علوی سے نگراں وفاقی وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر صدر مملکت کی جانب سے نگران وزیر اعظم کے بیان کا خیر مقدم کیا گیا، صدر مملکت نے آئین کی بالادستی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے آئین کی روح کے مطابق ہونے چاہئیں۔
خیال رہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ نگران حکومت اس معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی پاسداری کرے گی۔
Pakistan Image