اسلام آ باد ( پاکستان امیج) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیاہے۔نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس 10 جنوری بدھ کے روز منعقد ہوگا۔وفاقی کابینہ اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈا پیش ہوگا۔ اجلاس میں ملکی معاشی و امن و امان کی صورتحال پر غور ہوگا۔الیکشن کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی ضروریات کا جائزہ لیاجائے گا۔کراچی میں سپریم کورٹ کی برانچ رجسٹری کیلئے مختص اراضی کووفاقی عدالتوں ‘ ٹر بیو نلز کی بلڈنگز کی تعمیر کیلئے استعمال کرنے کی منظوری دی جا ئے گی۔ یہ سمری وزارت قانون و انصاف نے کابینہ کو بھیجی ہے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image