نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی قومی کرکٹ ٹیم کے معاملات کب سے دیکھنا شروع کریں گے ؟ پتا چل گیا

لاہور (پاکستان امیج )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی وزارت اعلیٰ کی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے معاملات دیکھیں گے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی مینجمنٹ کے حوالے سے مشاورت کریں گے تاہم ذاتی طور پر محسن نقوی غیر ملکی کوچنگ سٹاف کے حق میں ہیں۔ محسن نقوی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایک مضبوط ٹیم مینجمنٹ بنانا چاہتے ہیں اور وہ کرکٹ معاملات پر سابق کرکٹرز سے مشاورت کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ دو روز قبل محسن نقوی نے تبدیلیوں کے حوالے سے دو ٹوک بتا دیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ جو آتا ہے وہ اپنی کابینہ تو لاتا ہے، ان کا سارا فوکس ان دنوں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر ہے۔ چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل کی تشہیری مہم مؤثر انداز میں چلانے کے احکامات دے دیے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *