نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا تقرر، جسٹس (ر)ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہو گیا

پشاور(پاکستان امیج)سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے درمیان نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے جسٹس (ر)ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے تقرر کے معاملے پر سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے درمیان مشاورت مکمل ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نےجسٹس (ر)ارشد حسین شاہ کو نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیاہے،جسٹس (ر)ارشد حسین شاہ کے بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نام پر اتفاق ہو گیا،سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے درمیان ملاقات میں نام پر اتفاق کیاگیا،جسٹس (ر)ارشد حسین کا نام سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کی جانب سےتجویز کیا گیا تھا،جسٹس (ر)ارشد حسین کا تعلق ہزارہ ڈویژن سے ہے،نگران وزیراعلیٰ کے نام کی حتمی منظوری گورنر خیبرپختونخوا دیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *