نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے درخواست پر سماعت کی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہاکہ آئین میں ایسا کچھ نہیں کہ نگران حکومت محض 90دن کیلئے ہے،اگر ملک کا ایگزیکٹو نہیں ہوگا تو ملک کیسے چلے گا؟

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ میری استدعا ہے کہ سب کچھ قانون کے مطابق ہو،نگران وزیراعظم کا بنیادی کام الیکشن کروانا ہے جو کہ وہ نہیں کروا رہے،نگران وزیراعظم اپنا تقدس کھو چکے ہیں،بی بی سی نے مجھ سے رابطہ کیا کہ اس معاملے پر مجھ سے جان سکیں، عدالت نے کہاکہ بی بی سی اس درخواست میں فریق نہیں، اس کا ہم سے کیا لینا دینا؟آپ جا کر پتہ کریں کہ پاکستان کیوں بنا، کس نے بنایا، آپ ان چکروں میں پڑے ہیں،آپ کا بی بی سی کا حوالہ مجھے پسند نہیں آیا،درخواست گزار نے کہاکہ نگران وزیراعظم کی تقرری مدت مکمل ہونے کے بعد غیرموثر ہو چکی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *