نگران وزیراعظم انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کیلئے انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ

لاہور(پاکستان امیج)نگران وزیراعظم انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کیلئے انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا،لاہور ہائیکورٹ کے 2رکنی بنچ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ 15نومبر کو نگران وزیراعظم کی 90روز کی آئینی مدت مکمل ہو چکی ہے،90 روز کے بعد نگران وزیراعظم کا عہدے پر برقرار رہنا غیرقانونی ہے۔

سرکاری وکیل نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا اعلان کر دیا ہے،الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کردی ہے،درخواست غیرموثر ہو چکی ہے خارج کی جائے،عدالت نے انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *