اسلام آباد(پاکستان امیج)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 3روزہ دورے پر آج متحدہ عرب امارات( یو اے ای) جائیں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم 3روزہ دورے میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید سے ملاقات کریں گے،ملاقات میں سیاسی، معاشی امور، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر بات ہو گی،ملاقات میں ثقافت، دفاع کے شعبہ میں تعاون اور عوامی روابط بڑھانے پر بھی بات ہو گی،دورے میں یو اےای سےکئی شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔
ترجمان کامزید کہنا ہے کہ توانائی، بندرگاہوں پر تعاون، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، غذائی تحفظ کے شعبہ شامل ہیں،لاجسٹک، کان کنی ، ہوا بازی اور بینکاری و مالی سروسز کے شعبہ میں شامل ہیں،پاکستان اور یو اےای کی دوستی پرانی اور ہر مشکل وقت میں آزمائی ہوئی ہے۔
Pakistan Image