اسلام آباد(پاکستان امیج) نگران وزیراعظم انوارالحق آج دورہ امریکا پر روانہ ہوں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نگران وزیراعظم 18سے 23ستمبر تک جنرل اسمبلی مباحثے میں شرکت کریں گے،وفاقی کابینہ ارکان کا وفد بھی نگران وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا، نگران وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے،نگران وزیراعظم 22ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے ،نگرن وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہو نگے۔
Pakistan Image