نگران حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر عوام سے ریلیف کیسے چھینا اور کس کا منافع بڑھا دیا؟

لاہور (پاکستان امیج) نگران حکومت نے پیٹرول پر 3 روپے اور ڈیزل پر 6 روپے 44 پیسے فی لیٹر کا ریلیف عوام کو منتقل نہیں کیا۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق حکومت نے لیوی، ڈیلرز اور کمپنیوں کا منافع بڑھا دیا۔ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 5 روپے 56 پیسے کمی ہوئی۔ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی بھی 5 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی۔ ڈیزل پر آئل کمپنیوں اور ڈیلر مارجن میں 88 پیسے اضافہ کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں بھی 3 روپے 17 پیسے کمی ہوئی۔ پیٹرول پر او ایم سی مارجن میں 47 پیسے فی لیٹر اضافہ ، 7.87 روپے مقرر کر دیا۔ ڈیزل پر بھی تیل کمپنیوں کے مارجن میں 47 پیسے اضافہ جس کے بعد نئی شرح 8.12 روپے مقرر ہو گئی۔ ڈیزل پر ڈیلر مارجن 41 پیسے بڑھایا گیا جو اب 8.64 روپے مقرر ہو گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *