نگران حکومت نےجاتےجاتے کابینہ ارکان اورسرکاری افسران کو بڑا ریلیف دیدیا

اسلام آ باد (پاکستان امیج) نگران حکومت نےجاتےجاتے کابینہ ارکان اورسرکاری افسران کےغیرملکی دوروں پرعائد پابندی ختم کردی-کابینہ ڈویژن نےتمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

“جنگ ” کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہےکہ غیر ملکی دوروں سے متعلق29جنوری 2024کاخط واپس لےلیاگیا جس میں نئی حکومت کے قیام تک غیر ملکی دوروں پر پابندی لگائی گئی تھی-مراسلے کے مطابق غیرملکی دوروں سےمتعلق تمام کیسز کو 26اکتوبر2018کی پالیسی کےمطابق نمٹایا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *