اسلام آباد(پاکستان امیج)نئی حکومت سے پہلے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی جا سکتی ہے تاہم ڈیزل 7روپے 50پیسے فی لٹرمہنگا ہونے کا امکان ہے،
ذرائع کاکہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل 2روپے 82پیسے فی لٹرمہنگا ہونے کا امکان ہے،مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں ایک روپیہ 7پیسے اضافہ ہو سکتا ہے۔
Pakistan Image