نوشہرو فیروز میں تیز رفتار ٹرالر نےکار کو ٹکر مار دی، 7 افراد جاں بحق

لاہور(پاکستان امیج)نوشہرو فیروز میں تیز رفتار ٹرالر نے کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

یہ افسوس ناک واقعہ نوشہرو فیروز میں سدھوجا کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر گاڑی سے جا ٹکرایا ، حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے، 2 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔

پولیس نے ٹرالر کی تیز رفتاری کو حادثے کی وجہ قرار دے دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *