نور بخاری نے زندگی میں تبدیلی اور روحانی سفر بارے بتادیا،آپ بھی جانیں

لاہور (پاکستان امیج )سابقہ اداکارہ نور بخاری نے زندگی میں آنے والی تبدیلی اور روحانی سفر کے حوالے سے کہا کہ ایک چیز نے میرا دل توڑ دیا تھا اور میں نے اللہ سے جڑنے کا فیصلہ کیا۔
حال ہی میں اداکارہ نے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے روحانی سفر اور مذہب سے جڑنے کے حوالے سے بات کی۔نور بخاری نے کہا کہ اللہ نے مجھے سب کچھ دیا لیکن میں کچھ غلط کررہی تھی، میں اللہ کے حکم پر نہیں چل رہی تھی، میں بہت درد سے گزر رہی تھی، میری بہن مجھے ڈاکٹر محمد جاوید کے پاس لے گئی جہاں میری تھراپی ہوئی اور میں ٹھیک ہوگئی۔اداکارہ نے کا کہنا تھا کہ پھر زندگی میں ایک تبدیلی آئی، ایک چیز سے میرا دل بری طرح ٹوٹا اور پھر میں نے اللہ سے جڑنے کا فیصلہ کیا، آپ کو اللہ کے قریب ہونے کے لئے صرف ایک وجہ کی ضرورت ہے، اس وقت میں نے سوچا کہ میں نے اپنے گھر والوں، دوستوں اور شوہر سمیت سب کو خوش کردیا ہے، اس سب کے باوجود میرے لئے کچھ بھی کام نہیں کر رہا تھا، میں نے سب کی خدمت کی اور پھر اللہ کو راضی کرنے کا فیصلہ کیا۔نور بخاری نے مزید کہا کہ میں نے ہر جگہ اللہ کو تلاش کیا، تمام مجالس اور روحانی لوگوں کے پاس بھی گئی لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ مجھے اللہ ڈاکٹر جاوید سے ملا ہے، میں پھر ان کے پاس گئی اور کہا ‘مجھے اللہ چاہئے’ اس کے بعد میرا مذہبی سفر شروع ہوا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اللہ سے جڑنا ایک خوبصورت احساس ہے، میں قرآن پڑھتی ہوں اور سب سے اچھی چیز تب ہوتی ہے جب اللہ آپ کو نبی پاک اور اہل بیت کی محبت سے نوازتا ہے اور یہ ہی میرا روحانی سفر ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *