نوروز امن، امید اور روشنی کا پیغام لے کر آئے گا: صدرِ آصف علی زرداری

اسلام آباد(پاکستان امیج)صدرِ پاکستان نے نوروز کے موقع پر قوم اور خطے کے عوام کے لیے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوروز بہار، تجدید اور روشنی کی فتح کی علامت ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ثقافتی و مذہبی تنوع ہماری قومی طاقت ہے، ہماری دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو مشکل حالات میں نوروز منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ زدہ علاقوں میں بہار خوشیوں کے بجائے درد لے کر آئی ہے اور نوروز کے خطوں میں پھولوں پر ملبہ اور خون کے سائے چھائے ہوئے ہیں۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ افغانستان میں عوام کو نوروز منانے سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

صدر زرداری نے نوروز منانے والے افغان عوام کے لیے خصوصی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوروز اندھیروں کے خاتمے کا پیغام لائے گا، جنگ کے بادل چھٹیں گے اور امن کی روشنی پھیلے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *