نورا فتیحی کو بھارت میں ٹرین کے سفر میں خود کو چھپانا پڑ گیا

ممبئی(پاکستان امیج)بالی ووڈ کی معروف رقاصہ و اداکارہ نورا فتیحی بھارت میں ٹرین کے ذریعے سفر کرنے کا انتخاب تو کر لیا لیکن اس کے لیے اُن کو کافی کچھ ایکسٹرا کرنا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 32 سالہ نورا فتیحی نے اپنی ٹیم ممبر کی شادی میں شرکت کیلئے ٹرین کے سفر کا انتخاب کیا۔انہوں نے بھارتی شہر رتنا گیری جانے کے لیے ڈاڈر سے ٹرین کا سفر شروع کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر اداکارہ نے کالے رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا اور کالے ہی رنگ کا فیس ماسک بھی لگا رکھا تھا۔ نورا فتیحی نے فیس ماسک لوگوں کی نظروں سے بچنے اور اپنی پہچان نہ ظاہر کرنے کی غرض سے لگایا تھا۔

بعد ازاں انہوں نے اپنے ٹیم ممبر کی شادی میں شریک ہو کر اس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *