نوجوان کی محبت میں گرفتارایک اور غیرملکی لڑکی پاکستان پہنچ گئی، شادی بھی کرلی

رحیم یار خان (پاکستان امیج) پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار 26 سالہ فلپائنی لڑکی پاکستان پہنچ گئی اور اسلام قبول کرنے کے بعد 31 سالہ پاکستانی نوجوان سے شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق لیاقت پور کے نواحی علاقے چک نمبر 43 کے رہائشی 31 سالہ محمد سلمان اور 26 سالہ فلپائنی لڑکی چیری کی دوستی دبئی میں ہوئی جو محبت میں بدل گئی، دونوں“ شیف “ ہیں اور د بئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ساتھ کام کرتے تھے.

آج نیوز کے مطابق سلمان وطن واپس آگیا تو لڑکی بھی پیچھے پیچھے پاکستان پہنچ گئی اور دو روز قبل دونوں کا نکاح لیاقت پور علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوا ، اسلام قبول کرنے کے بعد لڑکی کا نام زینب رکھا گیا ہے، شادی کے بعد دونوں کی خوشی کی انتہا نہیں رہی۔

خیال رہے کہ ستمبر 2023 میں بھی ایک فلپائنی لڑکی لاڑکانہ کے نوجوان سے شادی کرچکی ہے۔فلپائنی لڑکی اور پاکستانی شخص کی شادی سے ثابت ہوا کہ محبت کسی سرحد کی محتاج نہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *