نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریاں

لاہور(پاکستان امیج)صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق شریف فیملی، سیاسی شخصیات، عزیز و اقارب اور ملکی و غیر ملکی مہمانوں سمیت 700 افراد مدعو کئے جائیںگے، حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز کی شادی کی تقریبات 24 دسمبر سے شروع ہونگی۔

زید حسین کی شادی کی مناسبت سے مہندی و ڈھولک کی تقریب 24 دسمبر ہو گی۔زید حسین نواز کا نکاح 25 دسمبر کو شیڈولڈ ہے،جاتی عمرہ میں 26 دسمبر کو قوالی نائٹ کا اہتمام ہو گا۔

دلہا زید حسین نواز کی 27 دسمبر کو سہرا بندی ہو گی اور بارات لے کر نکلیں گے۔ زید حسین نواز کی دعوت ولیمہ کی تقریب 29 دسمبر کو جاتی عمرہ میں ہی منعقد کی جائے گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *