لاہور (پاکستان امیج)مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کی وطن واپسی پر سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا بیان بھی آ گیا ۔لاہور سے جاری بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا خیر مقدم کرتا ہوں، عوام کو( ن) لیگی قائد سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ اس وقت ملک کو یکجہتی اور مفاہمت کی ضرورت ہے، ملک کو انتقامی سیاست نہیں بلکہ مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔ نواز شریف کو معیشت بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے محنت کرنا پڑے گی۔ لوگوں کو ریلیف اور قومی مفادات کا تحفظ سب کی مشترکہ ذمے داری ہے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image