نواز شریف کی آمد پر عدالتی عملے کے اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچ کر قانونی کارروائی مکمل کرنے پر مونس الہی کا رد عمل

لندن(پاکستان امیج) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ اور ان کے بیٹے مونس الہیٰ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی آمد پر عدالتی عملے کی جانب سے اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچ کر قانونی کارروائی مکمل کرنے پر رد عمل دے دیا ۔

مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سزا یافتہ مجرم کے لیے عدالت خود ائیرپورٹ جاکر حاضری لگواتی ہے اور ایک وزیراعظم جو حاضری لگوانے عدالت جاتا ہے اس کو اٹھا لیا جاتا ہے۔ اس طرح کی ناانصافیوں کا وزن عدالتوں پر ہی پڑے گا۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی اسلام آباد ائیر پورٹ آمد پر عدالتی عملہ بھی وہاں پہنچا ۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم کی بائیو میٹرک کی گئی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *