لاہور(پاکستان امیج)پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جاپان کے شہر یوکوہاما میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو اجاگر کرتے ہوئے دلچسپ انداز میں عوامی رائے کا حوالہ دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اہم سرکاری دورۂ پر جاپان میں موجود ہیں جہاں انہوں نے جاپان کے علاقے یوکوہاما میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب بھی کیا۔
مجھے ایک بندے نے کہا میں روز نواز شریف کینسر ہاسپٹل کے سامنے سے گزرتا ہوں تو بلڈنگ اور بن جاتی ہے مجھے لگتا ہے کہ یہ جنات بنا رہے ہیں، مریم نواز کا جاپان میں خطاب pic.twitter.com/dXru1NDRgn
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) August 18, 2025
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ترقیاتی کام اتنی تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں کہ ایک شخص نے مجھ سے کہا میں روز نواز شریف کینسر اسپتال کے سامنے سے گزرتا ہوں تو ہر روز نئی عمارت کھڑی نظر آتی ہے، لگتا ہے یہ جنات بنا رہے ہیں۔
مریم نواز کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے دیکھنے کو ملے، جن میں کچھ نے مزاحیہ انداز اپنایا تو کچھ نے ترقیاتی کاموں کی رفتار کو سراہا جبکہ کئی صارفین ایسے تھے جنہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید بھی کی۔
پی ٹی آئی رہنما لال چند ملہی نے مریم نواز کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب جاپان کو جنات کی ٹیکنالوجی دے کر آئیں گی۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ویسے پاکستان میں حکومت بھی و ہی چلا رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ کوئی عام بندہ تو نہیں ہوگا جو وزیراعلی سے آسانی سے مل سکتا ہوگا۔
پی ٹی آئی کے حامی ایک صارف نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس طرح شوکت خانم کینسر اسپتال کے مقابلے نہیں ہوں گے۔
Pakistan Image