نواز شریف کیخلاف 2018 سے زیر سماعت توہین عدالت کی درخواست خارج

اسلام اآباد(پاکستان امیج)ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر پر نواز شریف کے خلاف 2018 سے زیر سماعت توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔ درخواست گزار کی جانب سے کوئی عدالت میں پیش نہ ہوا۔

نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مقامی شہری عدنان اقبال نے دائر کی تھی۔ درخواست میں نواز شریف کے خلاف 2018ء کے بیانات پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *