نواز شریف کا وطن واپسی سے قبل 4اہم ممالک کا دورہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاکستان امیج)مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے وطن واپسی سے قبل 4اہم ممالک کا دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا،ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنی آمد کے ساتھ پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری لانے کے لئے بھی کوشاں ہیں، 4اہم ممالک کا دورہ کرنے کے پروگرام کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

نواز شریف کا آئندہ ہفتے سعودی عرب کے دورے کا امکان ہے، سعودی عرب دورہ کے دوران میاں نواز شریف عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے،مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف وطن واپسی سے قبل متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے، سابق وزیر اعظم کا قطر کے مختصر دورہ کا بھی پلان زیر غور ہے،ذرائع کے مطابق واپسی سے قبل نواز شریف کا چین کا اہم دورہ کرنے کا بھی امکان ہے۔

لیگی قائد کی ٹیم کے چینی حکام کے ساتھ بھی رابطے ہوئے ہیں،چین کی جانب سے نواز شریف کے ساتھ کام کرنے کا گرین سگنل مل گیا ہے، نواز شریف کی جانب سے وطن واپسی پر ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑے اعلانات متوقع ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *