نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

جے یو آئی ترجمان اسلم غوری کے مطابق نواز شریف نے دوران گفتگو مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی۔اسلم غوری نے مزید کہا کہ دونوں جماعتوں نے سیاسی قائدین نے اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی اتفاق سے ملکی مسائل حل کرنے کا عزم کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوران گفتگو نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *